اسلام آباد:قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر ہوگا،اپوزیشن کی جانب سے آج پھر احتجاج کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، گزشتہ روز ایوان زیریں کا اجلاس ہنگامہ خیز رہا تھا ،جہاں وزیرتوانائی عمر ایوب نے اپنی تقریر میں مسٹرٹین پرسنٹ کا لفظ استعمال کیا تو پی پی اراکین نے شدید احتجاج کیا اور عمر ایوب کی تقریر کے دوران ہی ان کی ڈائس کا گھیراؤ کیا تھا ۔
یہی نہیں پی پی ارکان نےایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ ڈالیں تھی جبکہ حکومتی ارکان نے عمرایوب کے گرد حصاربناتے ہوئے ان کی تقریرمکمل کرائی ۔
بعد ازاں وزیر توانائی نے اپنی وضاحت میں کہا کہ میں نے تو صرف ٹین پرسنٹ ہی کہا تھا،کسی کا نام تونہیں لیا تھا۔