امورحج وبین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عازمین حج کو تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے۔حج پالیسی دوہزاربیس کے بارے میں کوئٹہ میں مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی کے اعلان کے بعدچاروںصوبوں میں مشاورتی ورکشاپ کااہتمام کیاہے جس کامقصد عازمین حج کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح کوئٹہ سے براہ راست حج پروازیں روانہ ہوں گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38