دنیا پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد ظاہر کررہی ہے جو ملک کی کامیابی ہے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد ظاہر کررہی ہے جو ملک کی کامیابی ہے۔
آج اسلا م آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو کاروبار کےلئے کھول رہی ہے اور کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے ملک میں سرمایہ کاری کےلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی طور پرتنہا کرنے کے بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہوگئے ہیں۔