کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی دو گھنٹے میں 217 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز سے ہی مثبت رجحان ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس اضافہ کے بعد مارکیٹ 40 ہزار 813 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 43,208,580 شیئرز کی لین دین کا کاروبار ہوا ۔جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,399,627,423 بنتی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا ۔تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 269 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 40 ہزار 596 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔