محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی۔دو روز سے جاری تیز ہواؤں سے شہر قائدمیں سردی تو نہیں بڑھی البتہ ہوا کے ساتھ اڑنے والی مٹی نے گھروں اور دفتروں کو گرد آلود کر دیا۔کئی جگہ لوگ سڑکوں پر گرد و مٹی آنکھوں میں جانے کی شکایت کرتے بھی نظر آئے، گرد کے طوفان کے ساتھ ہی شہریوں میں نزلہ ، کھانسی ،گلے اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ماہرین امراض نے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت بالخصوص بائیک سواروں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔کوئٹہ میں طوفانی ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، چمن میں سائن بورڈز اور درخت گر گئے۔پاکستان میں اس برس موسم سرما میں ملک کے مختلف حصوں میں 50فیصد زیادہ برف باری اور بارشیں معمول سے 25 سے 30 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔زیادہ بارش اور برف باری کی وجہ سے ملک کے پانی ذخیرہ کرنے والے بڑے ڈیموں تربیلا اور منگلا میں سطح آب بھی معمول سے زیادہ ہے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024