سائٹ میں روئی کے گودام میں آتشزدگی 14 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر) سائٹ کے علاقے میں جامعہ بنوریہ کے نزدیک روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر14 گھنٹے بعدقابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی روئی کی گانٹھیں اور دیگر سامان جل کر تباہ ہوا اور گودام کے ایک حصے کی چھت بھی مہندم ہوگئی۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گودام میں آگ پیر کی شب لگی تھی جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی پندرہ گاڑیوں نے حصہ لیا۔