امروز حسینی بلڈ بنک اور سندھ پولیس میں معاہدہ
کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کیجانب سے سندھ پولیس فلاح وبہبود کے حوالے سے جاری اقدامات کے تسلسل میں امروز حسینی بلڈ بینک اور سندھ پولیس کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے گئے ۔ اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹر محمد رضوان احمد خان نے بتایا کہ مفاہمتی یاداشت کے تحت شہدائے سندھ پولیس کے ورثاء اور حاضر سروس پولیس ملازمین کو حسینی بلڈ بینک کیجانب سے درج ذیل سہولیات باآسانی میسر آسکیں گی۔حسینی بلڈ بینک ہیماٹولوجی اینڈ اونکالوجی ٹرسٹ انسٹیٹیوٹ میں شہید پولیس اہلکاروں کے دو بچوں کی فیس میں سو(100) فیصد رعایت جبکہ حاضر سروس افسران کے پانچ بچوں کے لیئے فیس میں پچاس(50) فیصدرعایت دی جائیگی۔ تھیلیسیمیا،ہیپاٹائٹس بی ،سی اور ایچ آئی وی سمیت خون کے عطیات کیلیے کیمپ لگائے جائیںگے۔علاوہ اذیں سندھ پولیس اہلکاروں کے افسران و ملازمان کو بوقت ضرورت یا ایمرجینسی کی صورت میں ممکنہ طور پر درکارنایاب خون کی اقسام کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔