باباے اردو مولوی عبدالحق توسیعی لیکچر بیادِ غالب
کراچی (سٹی ڈیسک)انجمن ترقیِ اردو پاکستان کے زیرِ اہتمام مرزا اسد اللہ خاں غالب کے ڈیڑھ سو سالہ یومِ وفات پر ’’باباے اردو مولوی عبدالحق توسیعی لیکچر بیادِ غالبؔ‘‘ جمعہ ۱۵؍ فروری صبح ساڑھے دس بجے دفتر انجمن ’’اردو باغ‘‘ ST-10، بلاک 1، گلستانِ جوہر بالمقابل جامعہ کراچی میں ہوگا۔ خطاب پروفیسر سحر انصاری جبکہ صدارت ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کر ینگے۔ مقررین میں ڈاکٹر رؤف پاریکھ اور محترمہ نسیم انجم شامل ہیں۔