کوکاکولا کے تحت 3 روزہ فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول 15فروری سے شروع ہو گا
کراچی(سٹی ڈیسک) کوکا کولا پاکستان کی جانب سے 3 روزہ فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول منعقد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کوک فیسٹ 15 سے 17 فروری تک بیچ پارک کلفٹن میں ہوگا جس میں پاکستانی - ایشین - چائنیز - جاپانی - تھائی - ترکش - لبنانی و دیگر ممالک کی مشہور ڈیشز پیش کی جائیں گی جبکہ ممتاز گلوکار علی عظمت، احمد جہانزیب ، اسیٹریونیشن، عاصم اظہر، بلال خان، عائمہ بیگ، قدرم ، رکال ویکاجی ، نتاشہ بیگ و دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔