ڈی جے سائنس کالج میں الخدمت نے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کردیا
کراچی(سٹی ڈیسک) الخدمت نے ڈی جے سائنس کالج میں 40ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ اورواٹر چلر کا افتتاح کردیا۔افتتاح رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کیا۔افتتا حی تقریب کی صدارت ڈائریکٹر کالجز سندھ وپرنسپل ڈی جے سائنس کالج پروفیسر سلیم غوری نے کی۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی ،الخدمت کے ذمہ داران اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔