ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت2 افراد ہلاک‘3 زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میںٹریفک کے حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سنگر چورنگی کے نزدیک تیزرفتار ہائی روف نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر شوہر کے ساتھ جانے والی خاتون28 سالہ ثناء ہلا ک اور اس کا شوہر 32 سالہ فرحان زخمی ہوگیا۔ ادھر سکھن کے علاقے بھینس کالونی میں تیز رفتار ٹرک نے راہگیر40 سالہ محمد عدیل ولد ذوالفقار کو کچل کر ہلاک کردیا اس کے علاوہ بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان25 سالہ مرید زخمی ہوگیا جبکہ کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر خاتون38 سالہ سائرہ زوجہ فیصل زخمی ہوگی۔