تین افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں عمر جہانگیر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری (سکیورٹی اینڈ کوآرڈی نیشن) محکمہ توانائی پنجاب تعینات کیا گیا ہے خضر حیات ایڈیشنل سیکرٹری (سیکورٹی اینڈ کوآرڈی نیشن) محکمہ توانائی پنجاب کو کورس میں شرکت کیلئے او ایس ڈی کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے اور صائمہ یونس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) راولپنڈی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔