پنجا ب یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ سنٹر قا ئم کررہے ہیں:وائس چانسلر
لاہور (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ پنجا ب یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ سنٹر قا ئم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچائو کیلئے تحقیق کو فروغ ملے گا جبکہ اس منصوبے میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بھی تعاون کیلئے رابطہ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے زیر اہتمام کینسر بائیولوجی پرالرازی ہال میں منعقدہ تین روزہ پروگرام کے افتتاحی سیشن میں کیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فردوس بریں، ڈائریکٹر کیمب پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین، چیئرمین شعبہ مالیکیولر بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس پروفیسر ڈاکٹر سکند ر سلطان ، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے محققین پر زور دیا کہ وہ ملک کی بہتری کیلئے سماجی و اقتصادی اثرات رکھنے والی تحقیق کو فروغ دیںانہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایسے منصوبوں کی مکمل معاونت کرے گی۔