عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دو دعووں کی سماعت ملتوی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شفیق احمد اورایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار حامد حسین پر مشتمل راولپنڈی کی دونوں عدالتوں نے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ و وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف ہرجانے کے 2الگ الگ دعووں کی سماعت بغیر کاروائی کے28فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔