برساتی نالے سے تین دن پرانی نعش برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ویسٹریج کے علاقے الہ آباد میں برساتی نالے سے ایک شخص کی تین دن پرانی نعش برآمد کرلی گئی 40 سالہ شخص کی نعش ریسکیو1122 نے نکال لی جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ریسکیو1122 نے بتایا کہ نعش دو سے تین دن پرانی ہے جو سٹریٹ نمبر9 میں نالے میں پڑی ملی جسے پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔