سعودی عرب جانیوالی پرواز کی روانگی میں تاخیر ،مسافروں کااحتجاج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر سعودی عرب جانے والی پرواز کی روانگی میں ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر پر مسافروں نے اشدید احتجاج کیا پرواز نمبرPK - 753 نے رات سوا دو بجے اسلام آباد سے ریاض روانہ ہونا تھا لیکن جب پرواز کی روانگی میں تاخیر کا دورانیہ بڑہا تو مسافروں نے لائونج میں احتجاج شروع کردیا جنہیں بتایا گیا کہ طیارے کی روانگی میں تاخیر تیکنیکی خراب کے باعث ہوئی ہے بعد ازاں پرواز صبح چھ بجکر38 منٹ پر روانہ ہوگئی ۔