سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کا شدید احتجاج
کراچی (سٹی ڈیسک) شہر میں گیس کی بندش نے عوامی زندگیوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے ،مہنگائی اور ناپید بنیادی ضروریات کی وجہ سے جہاں عوام پہلے ہی اذیت کا شکار تھے وہیں پانی ،بجلی اور دیگر بنیادی سہولیا تکی عدم فراہمی کے بعد گیس جیسے سہولت بند ہونے کی وجہ سے عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے سائبان ہائوس میں شاہ فیصل ،ملیر ،کورنگی اورلانڈھی کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں اور علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔