سیدنا صدیق اکبر ؓ کے یو م وفات پر عام تعطیل دی جا ئے ، علا مہ اورنگزیب
کراچی (سٹی ڈیسک )خلیفہ بلا فصل ، سسر رسول ﷺ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات 22جمادی الثانی بمطابق 28فروری بروز جمعرات کو ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا مدح صحابہؓ جلوس نکالے جائیں گے سیمینار ، جلسے اوردیگر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار اہلسنّت والجماعت پاکستان کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی،علامہ عبداللہ سندھی،علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی ،مولانانذیرمعاویہ نے تیسرٹائون کراچی میں منعقدہ خلیفہ بلافصل ؓ و فکرامیرعزیمت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ 22جمادی الثانی کو عام تعطیل کا مطابہ کرتے کرتے 34سال گزر گئے ہیں لیکن حکومت ہمارے اس پر امن مطالبے پر توجہ نہیں دے رہی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے پرامن مطالبے پر غور نہ کیا گیا تو یوم صدیق اکبرؓ پرعام تعطیل کے لئے احتجاج پر مجبور ہوں گے سیدنا صدیق اکبرؓ کے یوم وفات پر کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائیں گے حکومت بھی ہماری دینی تقریبات میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے۔