پی یو اے این کے قائدین کی اسلام آباد میں دو روزہ تربیتی نشست
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان یوایس ایلومنائی نیٹ ورک (پی یو اے این)کے نئے منتخب شدہ قائدین نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی دو روزہ تربیتی نشست میں شرکت کرتے ہوئے امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مضبوط کرنے کی اپنی رضا کارانہ کوششوں کے نئے عہد کا آغاز کیا ۔امریکی سفارتی مشن کے قائم مقام سفیر پال جونز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر اور گلگت ۔بلتستان سمیت پاکستان بھر کے 13علاقائی شاخوں سے تعلق رکھنے والے ان رضاکار قائدین کو مبار کباد پیش کی اور امریکہ ۔پاکستان تعلقات میں ان کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔