شفقت محمود سے ریئر ایڈمرل زاہدالیاس اور مانچسٹر شیرف کی ملاقات
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے ریئر ایڈمرل زاہد الیاس اورمانچیسٹر کی اعلی شیرف روبینہ شاہ نے منگل کو الگ الگ ملاقات کی، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن ریئر ایڈمرل زاہد الیاس سے ملاقات میںملاقات میں پاک نیوی کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں پر بات چیت کی گئی، ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کہا کہ نئے نصاب میں میری ٹائم سے متعلق موضوع بھی شامل کیے جائیں،پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں کو ملنے والی سکالرشپس بڑھائی جائیں،گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پاک نیوی کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں سے مکمل تعاون کریں گے،وزیر تعلیم نے سکالرشپس میں اضافے سے متعلق سیکرٹری کو چیئرمین ایچ ای سی سے بات کرنے کی ہدایت کی،مانچیسٹر کی اعلی شیرف روبینہ شاہ سے ملاقات میں وزیر تعلیم نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے ،پاکستان میں تعلیم میں بہتری کے لیے برطانوی حکومت کا کردار قابل تعریف ہے، ڈاکٹر روبینہ شاہ نے کہاکہ وزارت تعلیم اور صحت مل کر سکول جانے والے بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔