اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام فریدہ حفیظ کیساتھ تقریب 14 فروری کو ہوگی
اسلام آباد(نا مہ نگار)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام اہل قلم سے ملیے کی 36ویں تقریب،معروف افسانہ نگارفریدہ حفیظ کے ساتھ 14فروری کواکادمی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔ فریدہ حفیظ اپنی زندگی اور ادبی سفر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کریں گی۔تقریب میں ان کے قریبی عزیز و اقارب اور دیگر اہل قلم، فریدہ حفیظ کے فن و شخصیت اور ان کی ادبی خدمات کے حوالے سے گفتگو اور سوالات کریں گے۔