اوپن یونیورسٹی کی قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کے طلباء کیلئے میٹرک کی تعلیم مفت
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قبائلی علاقہ جات(سابقہ فاٹا)اور بلوچستان کے طلبہ کو میٹرک کی تعلیم بالکل مفت فراہم کررہی ہے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے توقع ظاہر کی ہے کہ اِن نظر انداز شدہ علاقوں کے عوام اوپن یونیورسٹی کی اس سہولت سے بھر پور استفادہ حاصل کریں گے۔