پی ٹی وی ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں ،صدر فیڈریشن فار گورنمٹ ایمپلائز
اسلام آباد( کلچرل رپورٹر )فیڈریشن فارفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز کے صدر عمران مغل نے مرکزی عہدیداروں کے ہمراہ پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں جاری دھرنے میں شرکت کی ۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ایمپلائز کے مطالبات اصولی ہیں ۔سی بی اے یونین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو پی ٹی وی ملازمین کی مشکلات کا فوری ازالہ کرنا چاہیے۔پی ٹی وی ایمپلائز یونین سی بی اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل پرویز اختر بھٹی نے فیڈریشن فار فیڈرل گورنمٹ ایمپلائز کے عہدیدران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کی رعونت کو ایمپلائز نے اپنے اتحاد کی طاقت سے مٹی میں ملا دیا ہے،اوچھے ہتھکنڈے کرنے والے سازشی عناصر کو بہت جلد منہ کی کھانی پڑے گی۔اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے۔ملازمین کو بے جا تنگ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔