پنجاب ٹیکسٹ بک کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ
لاہور (پ ر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے بورڈ آف گورنر کا 59 واں اجلاس آج بورڈ کے چیئرمین لفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان کی صدارت میں ہوا پی سی ٹی بی کے اہم ڈی عبدالقیوم نے اجلاس کو بورڈ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں پی سی ٹی بی کی جانب سے نجی شعبے کی کتب کو باقاعدہ کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا اور مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ کتب کی نظرثانی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی اجلاس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نویں اور دسویں جماعت کی کمپیوٹر سائنس، پانچویں جماعت کی اخلاقیات اور تیسری جماعت کی سائس اینڈ ٹیکنالوجی کی کتب کے انتخاب کے سلسلے میں ریویو کمیٹی کو سفارشات کو منظور کر لیا گیا رجسٹرڈ دینی مدارس کے طلبہ کو مفت نصابی کتب فراہم کرنے کیلئے بھی پالیسی وضع کی گئی۔