قومی بچت مراکز کا لنک ڈائون ہونے سے ادائیگیاں نہ ہوسکیں
لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی دالحکومت میں گزشتہ روز قومی بچت مراکز کے کسٹمرز نے رابطہ کر کے بتایا ہے کہ گزشتہ دو دن سے انکو قومی بچت مراکز سے ماہانہ منافع نہیں مل رہا ہے جب وہ ماہانہ منافع لینے کے لئے اپنے متعلقہ قومی بچت مرکز جاتے ہیں تو وہا ں کا عملہ کہتا ہے کہ کمپیوٹر کا لنک ڈاون ہے جس کے باعث آپ کو منافع نہیں مل سکتا ہے ۔پنشنرز، بیواوں اور بزرگ افراد سمیت دیگر کسٹمرز نے کہا ہے کہ مسلسل دو روز تک قومی بچت مراکز کا کمپیوٹر لنک ڈاون ہونے کے باعث وہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں جبلی ،گیس ،پانی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کر سکتے ہمارے کنکشن کاٹ دئیے جائیں گے انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ سے اپیل کی کہ وہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور انکوائری کروائیں ۔