لیگی رہنما محمد ارشد مغل کے بھائی محمد اعظم مغل انتقال کر گئے
لاہور (پ ر) نیشنل پارک ساندہ روڈ کے مسلم لیگی رہنما محمد ارشد مغل کے نوجوان بھائی محمد اعظم مغل گزشتہ روز اچانک ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے، ایک بیٹی اور بیوی سوگوار چھوڑے ہیں۔ نماز جنازہ میں ایم این اے وحید عالم، ایم پی اے بلال یٰسین، ڈپٹی میئر حاجی اللہ رکھا، ڈپٹی میئر سواتی خان، انیس خان لودھی چیئرمین، ادریس بشیر خان چیئرمین، ملک محمد منیر سابق ناظم سعید معظم ہاشمی، علیم بیگ چغتائی، تارا بٹ، ملک فرقان، شفیق بلوچ، شاہد بٹ سید ندیم الحسن شاہ اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ محروم کی رسم قل جمعرات بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ نیشنل پارک ساندہ روڈ عقب جامع مسجد غوثیہ ادا کی جائے گی۔