اے پی این ایس کا شیریں ایچ مانڈوی والا کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمیدہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے پاکستان ایڈورٹائزینگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور میسرز سائنرجی ایڈورٹائزنگ (پرائیوٹ) لمیٹڈ کراچی کے مینیجنگ پارٹنر علی مانڈوی والا کی والدہ شیرین ایچ.مانڈوی والا کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔