معیشت گرنے سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے:خالد جوئیہ
کاہنہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے دورہ اقتدار کی معاشی پالیسیوں پر تحریک انصاف نے پانی پھیر دیا ہے ملکی معیشت روز بہ روز گرنے سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔عمران خان ملک و قوم کی بہتری کیلئے خود ہی اقتدار چھوڑ دیں ۔تحریک انصاف کے سینئر وزیر کو اس لئے گرفتار کیا کہ بیلینس ہو جائے تاکہ سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں پر سیاسی مخالفین شور نہ مچائیں۔قوم با خوبی حکومت کا یہ کھیل تماشہ جان چکی ہے کہ تحریک انصاف سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی انتقام لے رہی ہے ۔