تعلیم کا اصل مقصدطلبہ کی مثبت تربیت اور رہنمائی ہے:پروفیسر امجد علی خان
لاہور ( پ ر ) ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ تعلیم کا اصل مقصدطلبہ کی مثبت تربیت اور رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں سماجی اقدار کے فروغ کے لئے نہ صرف اپنا کردار ادا کرسکیں بلکہ وہ ملکی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز لٹن روڈ کیمپس کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے جس کا مقصد ان میں اعتماد کو فروغ دینا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونیک کے طلبا و طالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمن یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر جہانزیب انور ملک نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کی تربیت سے ہی ملک کا مستقبل روشن ہوسکے گا۔