شہریوں کے جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے، ڈی پی او اٹک
حضرو(نمائندہ نوائے وقت )ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کو امن کا گہوارہ بنانامشن ہے ضلع میں جوئے اور منشیات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ضلع اٹک کے عوام امن پسند ہیں عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اٹک آمد پر عوام کی طرف سے ملنے والے پیار سے حوصلے بلند ہوئے ہیں رات 2:00بجے تک خود گشت کرتا ہوں جبکہ ضلع بھر کی پولیس کو بھی فعال کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے سنیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپی آر او طاہر اقبال ،وسیم صادق بھی موجود تھے ندیم شہزاد نے کہا کہ ضلع اٹک کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کر دینگے کریمینل پروفائلنگ اور کیمونٹی واچ ونگ کے ذریعے جرائم کی بیخ کنی کرینگے ضلع اٹک کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔انکا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور اائی ٹی کی مدد سے جرائم کا قلع قمع کیا جائے گا ۔