کلرسیداں ، بجلی نظام متاثر، متعددصارفین کی الیکٹرانک اشیاء جل گئیں
کلر سیداں(نامہ نگار )روات کے مین گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی کے باعث کلر سیداں ،چوآخالصہ ،کہوٹہ ،مٹور ،روات،وڈھالہ ،گوجرخان ،دولتالہ، بیول ،مندرہ اور بادشاہان (چکوال)میں بجلی کا نظام درہم برہم آنکھ مچولی سے صارفین کے بجلی آلات جل گئے کئی مقامات پر واپڈا کے ٹرانسفارمرز بھی بری طرح سے متاثر ہوئے جن کی بحالی کے لیے گھنٹوں بجلی بند رہی ۔تفصیلات کے مطابق روات کے مین گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی اور اور لوڈنگ کے باعث اس سے متعلقہ روات ،کہوٹہ، کلر سیداں اور گوجرخان کے گرڈ سٹیشن میں بجلی مسلسل بند کی جا رہی ہے بیشتر اوقات آنکھ مچولی کا عمل جاری رہتا ہے جس سے صارفین کے بجلی کے آلات جل گئے کلر سیداں میں درجنوں صارفین کے گھروں میں بجلی کے آلات جلے چوآروڈ پر ایک دوکان میں بجلی کے آلات جل گئے بجلی کی آنکھ مچولی سے واپڈا کے ٹرانسفارمرز بھی بری طرح سے متاثر ہوئے جن کی بحالی کے لیے گھنٹوں بجلی بند رہی بجلی کی فنی خرابی کے باعث آئیسکو سب ڈویژن روات ،وڈھالہ،کہوٹہ ، مٹور، کلر سیداں ، چوآخالصہ، بیول ، گوجرخان ، دولتالہ، مندرہ اور چکوال کا علاقہ بادشاہان بھی بری طر ح سے متاثر ہوا ہے ۔