نوائے وقت سروس
اظہارتعزیت
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)معروف کالونی ڈویلپرز سیدشیرازحسین شیرازی آف ڈھوک وجن ٹیکسلاکینٹ کے والدبزرگوارسیدابرارحسین مرحوم کوڈھوک وجن ٹیکسلاکینٹ کے مقامی قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ میںعلاقہ بھرکی کاروباری،سیاسی سماجی ومذہبی شخصیات نے کثیرتعدادمیںشرکت کی،دریںاثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک شاہدعمران مارتھ،علاقہ کی معروف شخصیات سردار سیدمحمدعلی شاہ،الحاج محمدعظیم خان،حاجی سیدچن شاہ کاظمی ،حاجی راجہ رب نوازگجرخانی،سیدعمران حیدرنقوی،پی او ایف کے سابق سپورٹس آفیسرشیخ محمدعلی،ذیلدارسیدظہیرالحسن شاہ ،اورمختار فورس کے سپریم کمانڈرسردارسیدعبادت حسین شاہ، پیرزادہ سید سلطان شاہ کاظمی نے سیدابرارحسین مرحوم کی وفات پراظہار تعزیت کیلیئے سوگوارخاندان کے سیدشیرازحسین شیرازی سمیت دیگرتمام متعلقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے۔
٭اٹک ( نامہ نگار ) سینئر صحافی شہزاد انجم بٹ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ، تعزیت کرنے والوں میں علاقہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ، سابق چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ و سابق چیئرمین پنجاب پریس کلب اسلام آباد سینئر صحافی محمد یحییٰ بٹ مرحوم کی بھابی ، سنیئر وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شہزاد انجم بٹ ، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اٹک کے سابق مایہ ناز کھلاڑی سہیل انجم بٹ ( ٹیپو بٹ ) اور مریم ہسپتال اٹک کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل بٹ کی والد ہ کی وفات پر تعزیت کرنے کیلئے آنے والوں میں سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، وزیر بحالیات آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد صدیق ، چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر ، ضلعی صدر تحریک انصاف اٹک قاضی احمد اکبر ، چیئرمین میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر اعوان ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بلدیہ حضرو سردار آفتاب احمد خان ، کمانڈنٹ رینجرز اٹک محمد اشرف ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک حمید اکبر خان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی افسر اطلاعات شہزاد نیاز کھوکھر ، ایڈ من آفیسر ڈی سی آفس محمد سلیم ، ضلعی صدر متحدہ مجلس عمل علامہ رفاقت علی حقانی ، ڈسٹرکٹ خطیب جامع مسجد حنفیہ رجسٹرڈ مولانا غلام محمد صدیقی ، ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اایسوسی ایشن اٹک و جنرل کونسلر مونسپل کمیٹی بلدیہ رانا افسر علی خان ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن رانا استعفاد علی خان ، چیئرمین یونین کونسل حمید جمریزخان ، چیئرمین یونین کونسل ملہو والی ملک ریاض الدین اعوان ، سابق ٹی ایم او سردار شبیر احمد خان ، میڈیا ایڈوائیزر میجر طاہر صادق گروپ بلال احمد ، پی آر او ڈی پی او اٹک سب انسپکٹر ملک طاہر اقبال ، ایڈیٹرسینئر صحافی اسلام آباد ملک جاوید ، سرپرست اعلیٰ میجر لورز فورس اٹک ملک سبطین حیات ، سابق ضلعی صدر ایم ایس ایف ( ق ) طاہر محمود مودی سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور مرحومہ کی بخشش فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ عطا فرمائے اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے ۔
چوہدری ہمایوں فاروق سپرد خاک
کلر سیداں(نامہ نگار )سابق چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں چوہدری محمد فاروق کے فرزند چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کے بہنوئی چوہدری ہمایوں فارق کو سکوٹ کے قریب بھٹھی میں سپرد خاک کر دیا گیانماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے چیئر مین سینئٹر راجہ محمد ظفر الحق،ارکان اسمبلی راجہ صغیر احمد، چوہدری جاوید کوثر کے علاوہ سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، راجہ جاوید اخلاص، محمود شوکت بھٹی، چوہدری محمد عظیم ، چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین چوہدری صداقت حسین، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین پرویز اختر قادری، چیئر مین راجہ عامر مظہر، چیئر مین راج ہصفدر کیانی، راجہ قمر مسعود، امیر افضل قریشی، راجہ گلستان خان ، محمد اعجاز بٹ، راجہ ساجد جاوید، راجہ طلال خلیل، شاہد اکبر گجر، ٹھکیدار بشارت، چوہدری محمد فاروق، لالہ محمد رسول، مسعود بھٹی، چوہدری توقیر اسلم، حاجی اخلاق حسین، حاجی ریاست حسین، چوہدری شارق، حاجی محمد اسحاق، پرویز اختر منہاس، ضابر حسین،راجہ شاہد محمود، سردار محمد آصف ،نمبردار عصمت اللہ، حاجی غلام احمد، عاطف عجاز، اسد عزیز، آصف کیانی،عاصم مغل،گلفرازبٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔
راجہ یاسر بشیر کی والدہ انتقال کر گئیں
کلر سیداں(نامہ نگار )پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ چوکپنڈوری کے قریب بکھڑال گائوں میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر علامہ ساجد الرحمان، محمود شوکت بھٹی، پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ،چیئر مین راجہ فیصل منور، چیئر مین راجہ محمد فیاض، راجہ قمر مسعود، اعجاز بٹ، راجہ شاہ رخ ، ظفر چشتی، حاجی اخلاق حسین،حاجی ریاست حسین،عابد زاہدی، شیر افگن قریشی، پرویز اختر منہاس، راجہ ساجد جاوید، مسعود بھٹی، چوہدری توقیر اسلم، راجہ افتخار بھولا، ڈاکٹر محمد جہانگیر، شعیب بھٹی، ووکلا ،تاجروں ،اساتذہ اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
نجیب الرحمن ارشد کی والدہ سپردخاک
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ کی معروف مذہبی وروحانی شخصیت حافظ محمدامین مرحوم کی بیوہ اورپیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ملک نجیب الرحمن ارشد کی والدہ مرحومہ کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدانکے آبائی علاقہ موضع تترال ضلع چکوال کے مقامی قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا،قبل ازیںمرحومہ کی نمازجنازہ بعدنمازظہرلالہ رخ واہ بستی کی مرکزی جنازہ گاہ میںاداکی گئی،نمازجنازہ کی امامت علامہ صاحبزادہ محموداحمدعباسی پرنسپل جامعہ رضویہ ضیاء العلوم واہ کینٹ نے کرائی،جبکہ نمازجنازہ کے شرکاء سے علامہ مفتی منیرعالم ھزاروی نے سفرآخرت کے حوالے سے قرآن وسنت ؐکی روشنی میںزندگی اورموت کے فلسفہ پرمختصرخطاب کیا،نمازجنازہ میںپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماوں،راجہ محمدپرویزاشرف،سردارشعیب ممتاز،شاہان ملک، ملک آصف محمود،راجہ مشتاق احمدکشمیری،جماعت اسلامی کے رہنماوںسابق ایم پی اے پروفیسروقاص،خواجہ وقار ایڈوکیٹ،مسلم لیگ ن کے چیئرمین حاجی سیدنذرحسین شاہ، صاحبزادہ سیدامجدحسین شاہ،راجہ ظریف حسین ستی ،جاویدمیردرویش،ملک فیصل اقبال،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات ملک تیمور مسعود اکبر،ملک فہدمسعود،ملک احتشام اقبال،وفاقی وزیرپیٹرولیم کے معاون خصوصی ماسٹر نثارعلی خان،سردارفضل اکرم خان،حاجی سیدرحمت علی شاہ،مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلاکے سرکردہ رہنماء محمدسفیرخان محمد شاہ نواز ،حاجی زمرد اعوان،انجینئرسیدمظہرحسین شاہ،حاجی بابر کشمیری، سید ضیاء حسین شاہ ،حاجی خالد محمود خان صراف، شیخ مختار اشرف، چوہدری محبوب الہی گجر،سردارزبیرممتاز خان،چوہدری محمد اصغرکشمیری،علامہ پیر سعید نقشبندی،ظہیر اقبال، محمداعجازبٹ ،زبیرمحمودبٹ گجراتی، چاچاندیم صادق مکرانی کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔
تعزیتی اجلاس
مری (بیورورپورٹ) مری پر یس کلب اور مری یو نین آ ف جنر نلسٹس کے تعزیتی اجلا س میںصدر مری پریس کلب عبدالحمید عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا مری پریس کلب کے سینئر رکن ضیاء عباسی کے والد محتر م اور مسوٹ کی ہر دلعزیز شخصیت کی وفات پر انکے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مر حوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی گئی اجلاس میں مری پریس کلب اور یونین آ ف جنر نلسٹس کے عہدیداروں اور ممبران نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔
طاہر صادق عمرہ ادائیگی
کے بعدوطن واپس پہنچ گئے
فتح جنگ (نامہ نگار )ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق اہلخانہ سمیت حجاز مقدس کے سفر سے وطن واپس پہنچ گئے ایم این اے میجر(ر) طاہر صادق نے مکہ معظمہ بیت اللہ شریف میں حاضری اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ روضہ اطہر مبارک ؐ پر درود سلام اور مسجد نبوی میں عبادت کے دوران ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں میجر طاہر صادق کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر فتح جنگ شہر کی معروف شخصیت سردارپھتی خان ،ملک نصر ت خان ماجھیا ،سابق ناظم اجوالہ عامر مسعود خان ، کونسلر ایم سی سردارزبیر حیات خان اور ڈاکٹر ربنواز مہورہ نے مبارکباد دی ہے ۔
خاندانی منصوبہ بندی کاسیمینارکل ہو گا
اٹک ( نامہ نگار ) انسانی حقوق کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے سیمینارکل 11 بجے ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقد ہو گا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل ( ر ) محمد ہا شم ڈوگر ہو ں گے سیمینار کا اہتمام محکمہ بہبود آبادی اٹک کی جانب سے کیا ہے ۔
عبدالمجیدانتقال کر گئے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پمس میںماسٹر تنویر نوشاھی کے سسر عبدالمجید ڈپٹی ڈائر یکٹر ریٹا ئرڈ پی آئی ڈی(پریس انفارفارمیشن ڈیپار ٹمنٹ) گزشتہ روز وفات پا گئے ہیں ۔سجادہ نشین دربارعالیہ باھیا شریف پیر سیدامجد حسین شاہ،چوہدری طاہر ورک،محمد حنیف،شاہد خٹک ،ملک طاہر اعوان،راجہ نعیم، راجہ نصیب عباسی،ایم اقبال،مرزامحمد اکمل،چودھرری حشمت،چودھری قدیر احمد،ملک طارق وسیالوی،،ملک یوسف بلال،ملک عقیل انجم،ملک جمیل فخری،ملک شکیل اعوان،ملک ارشد یوکے،ملک الطاف یوکے،ملک مبشریواے ای،چوھدری باسط یو اے ای،چوھدری عادل یواے ای،پی آئی ڈی کے افسران اعلیٰ اور دیگر سٹاف نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
دعوت ولیمہ
ٹمن(نامہ نگار)علی محمد گھاڑا کے صا حبزادے محمد رضون گھاڑا کے بھائی عثمان علی گھاڑا معروف قانون دان سجاد احمد گھاڑا کی صا حبزادی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں انکی پر وقار دعوت ولیمہ مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی جسمیں سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن ،سابق ضلع نائب ناظم سردار امجد الیاس، مولانا عبیدالرحمان انور، ملک ممتاز خان کو ٹگلہ ،ارشد کو ٹگلہ ،حاجی امیر محمد خان ٹمن ،چیئر مین حکیم یاسر عزیز ، سابق تحصیل نائب ناظم ملک مظفر خان ، لیاقت اعوان ،قاری زبیر احمد، مولانا نور محمد آصف ، محمد عمران رسول ،اشفاق بڈھیال ،شاہ نواز جھابری ،قاضی عبدالقادر ،قاضی حذیفہ ، حاجی عمر حبیب ،حاجی طلحہ زبیر، ملک شفقت بڈھیال، طارق مجھیال ،شیخ بلال ،دلہہ ہاوس کے انچارج ملک الطاف اعوان،طارق ایڈووکیٹ،ملک شعیب عباس مجھال ایڈووکیٹ،ناصر جمال ایڈووکیٹ ، قاضی الطاف حسین کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دولہا عثمان علی گھا ڑاکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.اختتام شرکت کرنے والے مہمانوں کو سجاد احمد گھاڑا ایڈووکیٹ ،علی محمد گھا ڑ،عرفان گھا ڑاا اور رضوان احمد گھاڑا نے الوداع کیا ۔
جامعہ المرتضیٰ میںمجلس عزابرائے خواتین
اسلام آباد( نیوزڈیسک)انجمن دختران اسلام ، ام البنین ڈبلیوایف،گرلزگائیڈاورسکینہ جنریشن کے زیراہتمام مجلس عزا مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ ؑ جی نائن فوراسلام آبادمیں14فروری بروز جمعرات 3:30بجے دن منعقد ہوگی۔خطیبہ کرن عابدی ،، ذاکرہ شہربانو نقوی ، نگہت جعفری ، صائمہ نقوی خطاب کریں گی۔
ملک زین کمڑیال کی ملک سہیل کمڑیال کو قائمہ کمیٹیوں کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنڈی گھیب کمڑیال کے رہنما ملک زین کمڑیال نے ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال کو قومی اسمبلی کو دو قائمہ کمیٹیوں کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس فورم سے اپنے علاقے کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائیں گے جس میں سب سے اہم کام فتح جنگ تا پنڈی گھیب روڈ جو نہایت ہی خستہ حال ہے کی تعمیر کیلئے اعلیٰ حکام تک اس مسئلہ کے حل کیلئے علاقے کے عوام کی آواز پہنچائیں گے۔
بیول، شہریوں کا کوڑا اٹھانے
والی گاڑیاں فراہمی کا مطالبہ
بیول( نامہ نگار) بیول شہر کے لیے کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں فراہم کی جائیں۔مین بازار ،سکول اور مسجد کے قرب و جوار میں گندگی کے ڈھیر بیول شہر میں کوڑے کے جابجا ڈھیر نظر آتے ہیں سبزی فروش ،پولٹری والے اور دوکاندار حضرات کوڑا کرکٹ روڈ پر پھینک دیتے ہیںجس سے ہر طرف تعفن پھیل رہا ہے اور شہر میں خریداری کے لیے آنیوالے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے پرزور اپیل ہے کہ کلرسیداں شہر کی طرح بیول یونین کونسل کو بھی کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیاں فراہم کی جائیں تاکہ شہر کے ماحول کو صاف ستھرا بنایا جائے اور شہری سکون کا سانس لے سکیں بیول سابقہ ایم پی اے افتخار احمد وارثی کا آبائی شہر ہے لیکن پانچ سالوں میں بیول کی تعمیروترقی کے لیے کوئی کام نہ ہوا۔
عابد راجہ کو وزارت دی جائے، پی ٹی آئی ورکرز کا وزیراعظم وزیر اعلیٰ سے مطالبہ
مری (نامہ نگار خصوصی) پی ٹی آ ئی کے رہنما راشد اعجاز عباسی سعد عباسی ناصر عباسی اور دیگر نے وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطا لبہ کیا ہے کہ ایم پی اے عابد راجہ جو ورکروں کی عزت اور شان ہیں انکو صو بائی وزارت دی جائے تاکہ مری کو ٹلی ستیاں اور کہو ٹہ کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے ۔
گلیانہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کا
نوٹس لیا جائے، اصغر قریشی
گوجرخان (نامہ نگار)بزرگ تاجر رہنما صدر اتحاد گروپ حاجی اصغر قریشی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ گلیانہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لے کر فوری تعمیر ومرمت کر کے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر کی جائیں، فوری طور پر اس روڈ کی تعمیر ومرمت کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔