جو رئوٹ کیٹیسٹ کیریئر کی 16 سنچری ،111 پر ناقابل شکست
سینٹ لوشیا (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جو رئوٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ناقابل شکست 111 رنز بناکر میزبان ٹیم کے خلاف اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنا دی۔ جو رئوٹ نے منگل کو میچ کے تیسرے روز انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش سٹروکس کھیلے اور 209 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 خوبصورت چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 111 رنز بنائے۔کر نہ صرف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 16 سنچری مکمل کی بلکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم بنا دی۔