مجھے نواز شریف سے تعلق کی سزا دی جارہی ہے‘ کامران مائیکل
کراچی(وقائع نگار)نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق وفاقی وزیراور مسلم (ن) کے رہنما کامران مائیکل نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نواز شریف اور شہباز چریف سے تعلق کی سزا دی جارہی ہے ۔ میں ڈٹا ہوا ہوں اور ڈٹا رہونگا۔ انہوں نے کہا کہ جس کو آپریٹیو سوسائٹی کے حوالے سے الزام لگایا گیا ہے وہ تو حکومت سندھ کے ماتحت ہے۔