ایف بی آر گریڈ 20کے 6 افسروں نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے گریڈ 20کے 6 افسروں نے تبادلہ کے بعد نئی ذمہ داری کا چارج سنبھال لیا۔ ان افسروں میں آصف سعید خان نے کلیکٹر ایم سی سی پری وینیٹو پشاور، شہناز مقبول نے کلیکٹر ایڈ جوڈیکشن اسلام آباد، منزہ مجید نے ڈائریکٹر ان پٹ لاہور، اقبال باجوہ نے کلیکٹر ایڈ جوڈیکشن کراچی کے منصب کا چارج سنبھالا۔ دریں اثنا ایف بی آر کی محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں گریڈ 18سے 19میں ترقی کیلئے افسروں کے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ گریڈ 18کے ترقی زون میں موجود افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کرادیں۔