سیکرٹری پی او اے خالد محمود کے برادر نسبتی محمد جاوید انتقال کر گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود کے برادر نسبتی محمد جاوید گوجرہ میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کو گوجرہ کے نواح میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔قرآن خوانی آج گوجرہ کے نواح میں واقع گنڈہ سنگھ والا میں ہوگی۔ پاکستانی کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن، پاکستان فیڈریشن بال کے چیئرمین اور سابق آئی جی پولیس شوکت جاوید، پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین سابق آئی جی پولیس چوہدری یعقوب، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر، سجال سمیت کھیلوں کے شعبہ سے وابستہ افراد نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے بلنددرجات اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرنے کی دعا کی۔