فلم ’’الیتا بیٹل اینجل ‘‘ کا پریمیئر
لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان میں سینماشعبے میں سب سے پسندیدہ سینما چین سینی پیکس سینما کا فٹ پرنٹ انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے بیسویں سنچری فوکس کی الیتا بیٹل اینجل فلم کے پریمیئر کا انعقاد ہوا،تقریب میں شائقین سمیت بلاگرز اور میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔فلم 26ویں صدی کی کہانی ہے جو جنگ عظیم کے 300سال بعد کی ہے، یہ ایک نوجوان لڑکی کی کہانی ہے، جسے ایک سائنسدان نے دریافت کرکے اسے دوبارہ سے بنایا ہے، جو کہ بعد میں اس کا باپ قرار دیا جاتا ہے۔