چین میں موجود پہلی مسجد چودہ سو سال پرانی نکلی
اسلام آباد (آن لائن)چینی ڈپٹی مشن لیجن زاہو نے چین میں موجود 14 سو سال قدیم مساجد کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔مسجد چینی شہنشاہ کے حکم پر حضرت عثمان کے دور میں تعمیر کی گئی۔ انہوں نے اپنی حالیہ ٹوئیٹ میں چین میں اسلام کی تاریخ پر روشنی ڈالی ہے۔انکا کہنا ہے کہ 651 عیسوی میں مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان کی جانب سے رسول اللہ کے صحابی اور رشتے میں انکے چچا حضرت سعد ابن ابی وقاص کو چین بھیجا گیا۔اس موقع پر چینی شہنشاہ نے حضرت محمد ﷺ کی یاد میں ایک مسجد تعمیر کرنے کا حکم دیا جس کے بعد اسلام چین میں سرکاری طور پر متعارف کروایا گیا اور چین کا نیا مذہب بن گیا۔اس موقع پر انہوں نے 14 سو سالہ پرانی مساجد کی تصاویر بھی شئیر کر دیں۔