عادی مجرم کو ضمانت دینا مشکل کام ہے‘ جسٹس مشیر عالم
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے 15مرغیوںسمیت دیگر اشیا کی چوری میں ملوث ملزم کی درخواست پر ٹرائل کورٹ سے تین دن میںریکارڈ مانگ لیا ہے 15مرغیوں سمیت دیگر اشیا کی چوری میں ملوث ملزم زاہد کی ضمانت پر سماعت پر جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس مشیر عالم نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ تمام ریکوریز کا جائزہ لیا جائے گاایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ زاہد عادی مجرم ہے، اسکے خلاف کل آٹھ مقدمات درج ہیں جبکہ،ملزم زاہد کیخلاف اسلام آباد میں ہی چار مقدمات درج ہیںایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم سے کمپیوٹر، ایل سی ڈی، ٹی وی سمیت 25 اشیا برآمد ہوئیں، ملزم کٹر اور دیگر اوزاروں سے گھروں سے گھس کر وارداتیں کرتا تھا جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ مقدمہ کے اندراج میں ڈیڑھ ماہ کی تاخیر کیوں کی گئی؟ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کیخلاف گلگت بلتستان میں بھی چار مقدمات درج ہیںجسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ عادی مجرم کو ضمانت دینا مشکل کام ہے بعدعدالت نے ملزم زاہد کی درخواست پر ٹرائل کورٹ سے تین دن میںریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔