کراچی :کانگو وائرس سے متاثرہ خاتون ہسپتال میں چل بسی
کراچی(آئی این پی ) کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ خاتون چل بسی۔ تعظیم فیضان کوجناح ہسپتال کے خصوصی وارڈ میں رکھا گیا تھا۔جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹا ئو ن کی تعظیم فیضان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ تعظیم فیضان کو اتوار کے روز جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔ خاتون کو خصوصی وارڈ میں رکھا گیا تھا اور خصوصی توجہ دی جا رہی تھی تاہم تعظیم فیضان کا منگل کی صبح انتقال ہو گیا۔ کانگو بیماری کی اہم علامات میں شدید تھکاوٹ، بخار، بے چینی، بے ہوشی، پٹھوں میں شدید کھنچاؤ اور قوت مدافعت میں کمی شامل ہیں جس وجہ سے مریض کی طبیعت گری گری سی رہتی ہے، وہ کمزوری محسوس کرتا ہے۔ بخار کی شدت میں عموماً تین سے چار دن میں کمی آجاتی ہے لیکن اس کے بعد بخار پھر شدت اختیار کر لیتا ہے ۔