سندھ: ایک لاکھ 35 ہزار سکول اساتذہ سائنس اور حساب نہیں پڑھا سکتے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ تعلیم سندھ کی کارکردگی سے متعلق ورکشاپ میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق سندھ بھر میں 24 ہزار میں سے 390 پرائمری سکولز ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ اساتذہ میں سے صرف 9 فیصد سائنس پڑھا سکتے ہیں۔ ایک لاکھ 35 ہزار اساتذہ سائنس اور حساب کا مضمون نہیں پڑھا سکتے۔ سندھ میں 10 ہزار کے قریب سکول ایک کمرے پر مشتمل ہیں۔ سترہ ہزار 700 سکولوں میں صرف ایک استاد ہے۔ پانچ ہزار کے قریب سکولوں کے بچے میدان میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔