مسلم رکنِ امریکی پارلیمنٹ نے یہودیوں سے تعصب پر مبنی بیان پر معافی مانگ لی
نیویارک(اے این این )امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان رکن الہان عمر نے یہودیوں سے تعصب پر مبنی اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔سپیکر نینسی پلوسی نے الہان عمر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کی رکن کانگریس الہان عمرنے ایک ٹویٹ میں کہا وہ امریکی ارکان کانگریس پر اسرائیل کی حمایت کے لیے اسرائیل نواز لابی سے پیسے لینے کے بیان پر معذرت چاہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہودیوں سے متعصبانہ رویہ ایک حقیقت ہے اور وہ اپنے ساتھیوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے یہودیوں کے خلاف غیر مہذبانہ الفاظ کی تکلیف دہ تاریخ سے آگاہ کیا۔