تھل ایکسپریس میں آج مفت سفر کا اعلان
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے 13فروری 2019سے ملتان۔راولپنڈی۔ملتان کے درمیان چلنے والی نئی ٹرین (129Up/130Dn) تھل/میانوالی ایکسپریس کا سفر پہلے روز (ایک دن کے لئے) آج مسافروں کے لیے فری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسافروں کو فری سفر کی سہولت آنے اور جانے والی ٹرین کی تمام کلاسز میں ایک دن کے لئے ہوگی۔