شیخ رشید کوپی اے سی کا ممبر بنانے کی ضرورت نہیں‘ راجہ ریاض
اسلام آباد (آئی ا ین پی ) ریاض فتیانہ کے بعد راجہ ریاض نے بھی شیخ رشید کو پبلک اکا ﺅ نٹس کمیٹی میں شامل کرنے کی مخالفت کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے، خود روکیں گے،جو بھی ملک کے مفاد میں ہوگا پی اے سی میں وہ کام ہوگا۔ شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے بارے تحریک انصاف کے اندر سے بھی مخالفت سامنے آگئی۔ تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے کی کوئی ضرورت نہیں، پبلک اکاونٹس کمیٹی میں تحریک انصاف کے ارکان موجود ہیں۔