بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ’’پاکستان بنائو سرٹیفکیٹ‘‘ بانڈز کی فروخت شروع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے جاری ’’پاکستان بنائو سرٹیفکیٹ‘‘ بانڈز کی فروخت شروع ہو گئی۔ بانڈز خریدنے کیلئے 4 ہزار اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے آپ کو اسٹیٹ بنک کے ساتھ رجسٹرڈ کرا لیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں نے 5لاکھ ڈالرز کے بانڈز خرید لئے۔