وزیر خزانہ کاروباری املاک پر ٹیکس عملے کے چھاپوں کا نوٹس لیں:لاہور چیمبر
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر محمد جہانزیب خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکس عملے کی جانب سے کاروباری املاک پر چھاپوں کا نوٹس لیں اور انہیں فی الفور روکنے کے احکامات صادر کریں کیونکہ ان کی وجہ سے کاروباری ماحول خراب ہورہا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمراور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنے حالیہ دورہ لاہور چیمبر میںاعلان کیا تھا کہ ٹیکس عملہ مارکیٹوں میں چھاپے نہیں مارے گا مگر ان احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹیکس عملہ مسلسل تاجروں کو ہراساں کررہا ہے۔