مختصر عدالتی خبریں
لاہور( اپنے نامہ نگار سے+وقائع نگار خصوصی)احتساب عدالت نے آئی جی آفس میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار 17سٹینو گرافرز کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 15روز کی توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ بنک ملازمین کی ملی بھگت سے ساڑھے چار کروڑ روپے کی خورد برد کیس میں پانچ ملزمان کو 15 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف اے آئی کے حوالے کر دیا گیا۔ ٭لاہور ہائیکورٹ میں ای چالان کے خلاف کیس،چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی اور سی ٹی او نوٹسز جاری٭شراب کی ہوٹلوں میں فروخت کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج٭پنجاب پبلک سروس کمشن میں بھرتیوں کے طریقہ کار کے خلاف کیس،پنجاب پبلک سروس کمیشن سے جواب طلب۔