ڈیفنس میںتیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل دیا
لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈیفنس بی کے علاقے میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں بہن موقع پر جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے لڑکی کی نعش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثا ء کے حوالے کردیا ،بتایا گیا ہے کہ بھٹہ چوک گلشن پارک کالونی کا رہائشی 25 سالہ سلیمان اپنی بہن 18 سالہ سدرہ کے ہمراہ ڈیفنس بی کے علاقے میں مین بلیوارڈ سے گزر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی کار نمبر 141 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سدرہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ سلمان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار کے ڈرائیور شہباز ارشد کو گرفتار کر لیا ۔