ریلوے میٹریل چور رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے
لاہور(سٹاف رپورٹر) عرفان سکنہ تاج پورہ لاہور اور تنویر خان سکنہ کچی آبادی انجن شیڈ لاہور جو کہ ریلوے اسٹیشن لاہور جانب بادامی باغ سائیڈ سے ریلوے سگنل باکس کا دروازہ توڑ کر دو عدد سگنل ری لے مالیتی تقریباٌ 3 لاکھ روپے چوری کر کے لے جا رہے تھے جن کو ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔