احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے اکائونٹ کھولنے کی درخواست پر سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دیا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے فریز بینک اکائونٹ کھولنے کی درخواست پر سماعت 16فروری تک ملتوی کر دی جبکہ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کے کیس میں سماعت نہ ہو سکی۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے سماعت کی۔پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے ایم ڈی بریگیڈ ئیر (ر) عالم زیب کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ اکائونٹ سیل ہونے سے تمام کام رک گئے ہیں، احتساب عدالت نے سماعت 16فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر نیب تفتیشی مقدمہ سے جواب کر لیا۔